15 فروری 2013 - 20:30

شام کے شہر حلب میں شامی فوج کی مسلح دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ترکی کے 4 فوجی افسرہلاک ہوگئے ہیں جو دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کررہے تھے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ترکی کے 4 فوجی بھی شامل ہیں۔یہ جھڑپ باب الطریق علاقہ میں ہوئی ہےادھر حلب کے عوام نےدہشت گردوں کے سنگین اور ہولناک جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے حلب کے عوام فوج کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر، اسرائيل اور ترکی شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

.....

/169